شعبہ سیاسی فلسفہ  شعبۂ سیاسی فلسفہ اسلامی علوم و ثقافت انسٹی ٹیوٹ کے سیاسی علوم و افکار کے تحقیقی مرکز کے تین شعبوں میں شامل ہے۔ اس شعبے کی فعالیت کا آغاز سنہ 1990ع‍ کے عشرے کے نصف دوئم سے ہوا ہے۔ جرات کے ساتھ دعوی کیا جاسکتا ہے کہ یہ شعبہ اپنی تاسیس کے وقت ایران کا سب سے پہلا شعبۂ سیاسی فلسفہ تھا۔ 
اس شعبے کے پہلے سربراہ ڈاکٹر محمد پِزِشکی تھے جن کے بعد ڈاکٹر مرتضی یوسفی راد، اس کے سربراہ رہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک اس شعبے کے سربراہ ڈاکٹر احمد رضا مقدم تھے اور ان دنوں اس کی سربراہی ڈاکٹر شریف لک زائی کے ہاتھ میں ہے۔ 
شعبۂ سیاسی فلسفہ میں اب تک تقریبا یک صد تحقیقی منصوبوں پر کام مکمل ہوچکا ہے جن میں سے 60 منصوبے کتب کی صورت میں طباعت کے سپرد کئے جاچکے ہیں مسلم مفکرین کے سیاسی افکار، سیاسی حکمت متعالیہ (Transcendental political philosophy) ـ سیاست متعالیہ کے مجموعے کی صورت میں ـ مشائی سیاسی فلسفہ (Peripatetic political philosophy)، اخلاقیات اور سیاست اور فلسفۂ سیاسیات اس شعبے کے نمایاں منصوبوں میں شامل ہیں۔ 
اس شعبے نے 100 علمی نشسستیں منعقد کی ہیں اور سیاسی فلسفے کے میدان میں 10 کتب پر تنقیدی جائزے تحریر کئے ہیں نیز اس شعبے نے 10 تخصصی ورکشاپ بھی منعقد کئے ہیں۔ 
سیاست متعالیہ (Transcendental Politics) حکمت متعالیہ (Transcendental Philosophy) کے تناظر میں، کے عنوان سے پہلا سیمینار سنہ 2008ع‍ میں آیت اللہ جوادی آملی کی نگرانی میں اسی شعبے کی تجویز پر اسی شعبے کے توسط سے منعقد ہوا۔ اس مجموعے میں سے آج تک 16 کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہوئی ہیں۔ 
ایران میں سیاسی فلسفے کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے سیاسی فلسفے کے صاحب رائے دانشوروں کے سیمینار کے لئے منصوبہ بندی شعبۂ سیاسی فلسفہ کے اگلے پروگراموں میں شامل ہے۔ 
نیز شعبۂ سیاسی فلسفہ، ایران کے پہلے شعبۂ سیاسی فلسفہ کے طور پر، سہ ماہی رسالہ بعنوان "فلسفۂ سیاسی" بھی شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 

شعبۂ سیاسی فلسفہ کا تحقیقی دائرہ کار
الف) تحقیقی شعبے
1۔ سیاسی فلسفہ
2۔ سیاسی کلام
3۔ سیاسی عرفان
4۔ سیاسی اخلاقیات
5۔ سیاسی بشریات
6۔ سیاسی منہاجیات و علمیات (Political Methodology and Epistemology) 
7۔ فلسفۂ سیاسیات


ب) موضوعی رجحانات 
1۔ ایران کے معاصر فلسفی سیاسی حلقے
2۔ ایران میں سیاسی فلسفے کی پیچیدگیاں
3۔ عالم اسلام میں معاصر سیاسی فلسفہ
4۔ مغرب کا معاصر سیاسی فلسفہ
5۔ منہاجیات کے جدید مباحث
6۔ سیاسی ورثے کا تنقیدی جائزہ

شعبۂ سیاسی فلسفہ کے کلاں منصوبے
مسلم مفکرین کے سیاسی افکار
سیاسی اخلاقیات 
سیاسی حکمتِ اشراق
سیاسی حکمتِ متعالیہ 
سیاسی حکمتِ مشائیہ
اسلامی جمہوریہ ایران کا فلسفہ
معاصر سیاسی فلسفہ
فلسفۂ سیاسیات
اسلامی سیاسی فلسفے میں وحی کا کردار
 
منبع: اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
کلمات کليدي
شعبہ سیاسی فلسفہ, اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID